ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے بی بی سی نيوز كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سڈنی كے مسلم راہنما جمال ريفی نے كہا كہ مسلمان عورتوں كو چاہیے كہ وہ احساس كمتری سے باہر نكلیں اور آسٹريليا كے معاشرہ میں امن عامہ بحال كرنے كی خاطر فوج میں بھرتی ہو كر اپنا كردار پيش كریں- انہوں نے كہا كہ بہت ساری مسلم خواتين نے اس بات كا خير مقدم كيا ہے اور فوج میں جانے كے لیے آمادہ ہوئی ہیں-
مسلم راہنما نے دوسرے ممالك جيسے ايران ٬انڈونيشيا میں خواتين كا با حجاب ہو كر فوج میں خدمات انجام دينے كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ كہا كہ حجاب كبھی بھی عورت كے لیے مسئلہ نہیں رہا ہے –
واضح رہے كہ آسٹريليا كی وزارت دفاع نے بھی اس پيش كش كی تعريف كی ہے اور كہا ہے كہ ہم فوج میں مختلف اديان كے افراد كی بھرتی كا استقبال كریں گے-