-
علوم قرآنی كے ماہر علی سامان چيانہ ٬٬ نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا
شعبہ مغربی آذربائيجان كے ساتھ خصوصی گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ علوم قرآن كی سرگرميوں میں اضافہ ضرور كيا جاۓ ليكن ان میں معاشرہ كی ضرورت كو مد نظر ركھا جاۓ –انہوں نے كہا كہ جوانوں كو قرآنی ثقافت سے ليس كيا جاۓ تاكہ وہ مغربی ثقافت كی يلغار كو روك سكیں انہوں نے كہا كہ مختلف عہدہ داروں كو چاہیے كہ قرآن كے مربی اور فعال حضرات كی زيادہ سے زيادہ سرپرستی كی جاۓ تاكہ قرآنی ثقافت میں زيادہ سے زيادہ وسعت پيدا ہو سكے-