يمنی مسلمانوں نے مسجد الاقصی كی عالمگير حمايت كا تقاضا كيا ہے

IQNA

يمنی مسلمانوں نے مسجد الاقصی كی عالمگير حمايت كا تقاضا كيا ہے

9:26 - May 07, 2007
خبر کا کوڈ: 1542943
بين الاقوامی گروپ: يمن كے ۵۵۰۰۰ سے زائد مسلمانوں نے تحريری شكل میں پوری دنيا سے مسجد الاقصی كی حمايت كرنے كا مطالبہ كيا ہے

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے يمن نيوز سنٹر كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مسجد الاقصی كی حمايت كرنے والی پارٹی كے ترجمان ﴿ حسن الی شدی ﴾ نے كہا كہ ان كی پارٹی نے عوام سے مسجد الاقصی كی حمايت میں ۵۵ ہزار سے زائد دستخط لے لیے ہیں جن میں بعض حكومتی عہدہ دار بھی شامل ہیں-قطر كے اخبار الراعیہ كے سروے كے مطابق قطر میں ۵۰ ہزار افراد ٬بحرين میں ۳۰ ہزار اور كويت میں ايك لاكھ افراد نےمسجد الاقصی كی حمايت میں بيان ديا ہے-
كچھ عرصہ قبل بعض علماء اسلام نے یہ كہا تھا كہ ۱۰ لاكھ افراد كے دستخط پر مشتمل ايك بينر اقوام متحدہ كو بھيجنا چاہیے -
واضح رہے كہ اسرائيل مسجد الاقصی كی كھدائی كر كے مسلمانوں كے جذبات كو مجروح كر رہا ہے-

نظرات بینندگان
captcha