نائيجریہ كے ايك صوبہ كے مدارس میں اسلامی پردے كو ضروری قرار ديا گيا-

IQNA

نائيجریہ كے ايك صوبہ كے مدارس میں اسلامی پردے كو ضروری قرار ديا گيا-

13:33 - May 07, 2007
خبر کا کوڈ: 1543106
بين الاقوامی گروپ: نائيجريا كے مشہور صوبہ ﴿كانو﴾ كے تمام مدارس میں اسلامی پردے كو ضروری قرار ديا گيا ہے -

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اخبار القبس سے نقل كيا ہے كہ صوبہ كانو كے حاكم جناب ابراہيم شيكارو نے كہا ہے كہ صوبہ كے تمام طالبات اسلامی قوانين كی پابندی كریں –اور دينی قوانين كا احترام كریں –
انہوں نے مزيد كہا كہ طالبات كو چاہیے كہ وہ اسلامی تعليمات كے مطابق لباس پہنیں –
قابل ذكر ہے كہ ۲۰۰۳ عيسوی میں ابراہيم شيكارو كی حكومت بننے پر ہی مدارس میں طالبات كے لیے پردے كو ضروری قرار ديا گيا تھا ليكن حال حاضر میں صوبہ كے تمام سركاری اور پرائيوٹ اسكولوں میں میں اسے عملی جامہ پہنايا جا رہا ہے-

نظرات بینندگان
captcha