ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے العربیہ نيوز ايجنسی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ الجزيرہ چينل نے چند نامور مسلم راہنماوں سالم ناصر لبنانی مصنف ٬شام كے برھان فليون اور فرانس كی مسلم يونين كے سربراہ محمد بشاری سے براہ راست انٹر ويو كيا ہے-
محمد بشاری نے كہا ہے كہ اكثر مسلمانوں نے سگولن كو وٹ دیے ہیں اس لیے نہیں كہ اين سگولن سے كوئی ھمدردی تھی بلكہ مسلمان ساركوزی كو پسند نہیں كرتے ہیں اور اب ساركوزی كی كاميابی سے انہیں دھچكا لگا ہے-
محمد بشاری نے كہا كہ ساركوزی كے امريكہ كے ساتھ دوستانہ روابط ہیں اور وہ مہاجرين كے لیے سخت قوانين كا حامی ہے اور یہ باتیں مسلمانوں كو پسند نہیں ہیں -