ساحل عاج كے مسلمانوں كی مشكلات صدر مملكت كو پيش كی گئی-

IQNA

ساحل عاج كے مسلمانوں كی مشكلات صدر مملكت كو پيش كی گئی-

10:38 - May 12, 2007
خبر کا کوڈ: 1544344
بين الاقوامی گروپ: ساحل عاج كے مسلمانوں كی اعلی كونسل كے سربراہ شيخ العيما نے ايك وفد كے ہمراہ صدر مملكت لوران گباگيو سے ملاقات كی اور مسلمانوں كے مسائل بيان كیے-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے I I N A كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس ملاقات میں مسلم سربراہ نے مسلمانوں كی مشكلات كا تذكرہ كرتے ہوۓ ان كے مسائل پر ناراضگی كا اظہار كيا-
ساحل عاج كے صدر نے مسلمانوں كے مسائل حل كرنے كی يقين دہانی كرائی ہے اور اسی طرح ساحل عاج كے حجاج كرام كی سہولت كے لیے ايك مركز تعمير كرنے كی يقين دہانی كی
وفد نے آخر میں حكومتی عہدہ داروں كا شكریہ ادا كيا كہ انہوں نے مسجد ٫٫پلاتو٬٬ كی تعمير میں ان كی مدد كی ہے-
نظرات بینندگان
captcha