ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ربابہ طوسی نے ان كلاسوں كی اہميت پر روشنی ڈالتے ہوۓ كہا كہ انسان كا مقصد كمالات تك پہنچنا ہے اور ہر انسان سعادت اور كمال كے حصول كے لیے اس راہ پر گامزن ہونا چاہتا ہے جو انبياء علیہ السلام كی بيان كی ہوئی راہ ہے-
انہوں نے مزيد كہا كہ انسان كاميابی اور كامرانی سے اس وقت ہمكنار ہو سكتا ہے جب وہ اس راستہ پر گامزن ہو جو فطرت كا راستہ ہے اور فطرت كے علاوہ جو بھی راستہ اختيار كيا جاۓ گا وہ ناقص ہے –اسی وجہ سے قرآن كو خالق فطرت كی طرف سے نازل كيا گيا ہے انہوں نے كہا كہ قرآن انسان ساز كتاب ہے جس نے معاشرے كی تربيت كی ذمہ داری لی ہے -
﴿ربابہ طوسی ﴾ نے كہا كہ قرآن معاشرے كو ٬فرقہ واريت ٬تاريكی ٬ظلمات سے نكال كر نور كی طرف لے جانا چاہتا ہے-