ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے المحيط خبر رساں ايجنسی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ صومالیہ كی سيكورٹی فورس نے كئ با نقاب خواتين كے نقاب كو نوچ ليا ہے يا جلا ديا ہے تاكہ مسلم خواتين نقاب كا استعمال نہ كریں-
صومالیہ كے اعلی حكام نے مذكورہ قانون كی تائيد كرتے ہوۓ كہا كہ اس طرح دہشت گردی كو كنٹرول كرنے میں مدد ملے گی اور كوئی اس آڑ میں اسلحہ نہ چھپا سكے گا-
پوليس كے اعلی افسر ٫٫ علی نور ٬٬ نے كہا ہے كہ تمام سركاری عہدہ دار اس حكم كے اجرا میں شامل ہیں-