جرمنی كے سفير كا قم كے علمی و ثقافتی سنٹر كا دورہ

IQNA

جرمنی كے سفير كا قم كے علمی و ثقافتی سنٹر كا دورہ

11:15 - May 13, 2007
خبر کا کوڈ: 1544731
فكر و نظر گروپ: ايران میں مقيم جرمنی كے سفير ٫٬ھابرٹ ھو تنرويس ٬٬ نے ايك وفد كے ہمراہ قم كے علمی و ثقافتی سنٹر كا دورہ كيا ہے-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ قم كے رپورٹ كے مطابق اس ادارہ كے سربراہ حجة الاسلام والمسلمين محمد تقی سبحانی نے كہا كہ اسادارے كے بہت سارے محققين يورپين اور خصوصا جرمنی كے علمی و فكری ابحاث پر تحقيق كرتے ہیں ليكن يورپ اور جرمنی كا حوزہ علمیہ كے ساتھ علمی و ثقافتی رابطہ نہ ہونے كے برابر ہے –انہوں نے يورپ میں جرمنی كی علمی ميراث كی تعريف كرتے ہوے كہا كہ ايران تو ايك دوسرے كے تمدن سے آشنائی پر زور ديتا ہے –
حجة الاسلام سبحانی نے كہا كہ ہمارا مقصد یہ ہے كہ علوم اسلامی كو مخلف زبانوں كے قالب میں ڈھال كر دنيا بھر كے سامنے پيش كریں-جرمنی كے سفير نے علمی و ثقافتی سنٹر كے سربراہ كا شكریہ ادا كرتے ہوۓ كہا كہ قم واقعا علم و ثقافت كا ايك مركز ہے اور جرمنی كے بارے میں آپ كی معلومات بھی قابل ستائش ہیں-
نظرات بینندگان
captcha