ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے سعودی عرب نيوز سے نقل كيا ہے كہ اس تقريب میں يمن كے وزير اوقاف بھی شريك تھے- فرانسيسی انجينئر ﴿ سياسين دولوك﴾ نے زبان پر كلمہ شہادتين جاری كيا اور پھر اپنا نام ٫٫ محمد ٬٬ ركھا-
انہوں نے اسلام قبول كرنے كے بعد كہا كہ دين اسلام كے بلند افكار نے مجھے اپنی طرف جلب كر ليا تھا لہذا مسلمان ہو گيا –
فرانسيسی انجينئر نے كہا كہ مسلمانوں كی روش جو اسلامی اقدار سے لبريز تھی اس نے مجھے بہت متاثر كيا تھا-
يمن كی وزارت اوقاف كے ايك عہدے دار نے كہا كہ ہمارے ملك میں ايك سال میں تقريبا ۸۰ افراد جو مختلف اقوام سے تعلق ركھتے تھے مسلمان ہوۓ ہیں – جن میں برطانوی ٬امريكی ٬روسی ٬ھندی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ قومیں شامل ہیں –