ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ادارہ كے سربراہ مجيد غلامی نے ايكنا كے ساتھ خصوصی گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ اس سال ٫٫ جامعہ قاريان مشہد ٬٬ كی طرف سے علماء كے بچوں كی تعليم و تربيت كا ابتدائی ادارہ قائم كيا جاۓ گا –
انہوں نے كہا كہ ابتدائی طور پر جن علماء كے بچوں كی تعداد زيادہ ہے انہیں اولويت دی جاۓ گی –
انہوں نے مشہد میں ايك اور قرآنی ادارہ كی تاسيس كی بھی خبر دی ہے جو كہ اسی نوعيت كا ہو گا-