ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے كويت نيوز ايجنسی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سوئٹزر لينڈ كے صدر نے كہا ہے كہ اس ملك میں مساجد كے مينار تعمير كرنے كی كوئی پابندی نہیں ہے اور اس كام كو روكنا غير قانونی ہے –انہوں نے مزيد كہا كہ سوئٹزر لينڈ ايك آزاد ملك ہے جس میں ہر فرد كو مذھبی آزادی حاصل ہے لہذا مساجد كے مينار تعمير كرنے میں كوئی قباحت نہیں ہے –
واضح رہے كہ اس وقت سوئٹزر لينڈ میں تين لاكھ سے زائد مسلمان رھائش پذير ہیں –