نماز كو اہميت نہ دينا ٬ انسان كو بلاٶں میں گرفتار كر ديتا ہے

IQNA

نماز كو اہميت نہ دينا ٬ انسان كو بلاٶں میں گرفتار كر ديتا ہے

9:10 - May 17, 2007
خبر کا کوڈ: 1546003
وبلاگ گروپ: حضرت فاطمہ زھراء سلام اللہ علیھا نے اپنے والد گرامی سے سوال كيا كہ اگر كوئی شخص اپنی نماز كو اہميت نہیں ديتا اس كی سزا كيا ہے ؟

تو پيغمبر اكرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمايا كہ خداوند عالم ايسے شخص كو ۱۵ مختلف عذابوں میں مبتلا كر ديتا ہے جس میں ٦ عذاب دنيا میں ٬۳ موت كے وقت اور تين عذاب قبر میں اور باقی تين عذاب محشور ہونے كے وقت دیے جائیں گے –
بلاگر آگے چل كر لكھتا ہے كہ چھ عذاب جو اس دنيا میں دیے جائیں گے ان میں ايسے شخص كی عمر سے بركت كا ختم ہونا ٬روزی سے بركت كا اٹھنا ٬چہرہ كے نور كا ختم ہونا ٬عدم قبوليت دعا وغيرہ شامل ہیں –
اور سكرات موت كے عذاب كے بارے میں لكھا ہے كہ ذليل و خوار ہو كر مرے گا ٬ بھوكا و پياسا اس جھان سے جاۓ گا –چاہے جتنا كھا پی لے
نظرات بینندگان
captcha