ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ مغربی آذربائيجان كی رپورٹ كے مطابق ثقافتی قرآنی مجلہ ﴿ رہنمون ﴾ كے ۱٦ ویں شمارہ میں مختلف دلچسپ مضامين تحرير كیے گۓ ہیں جن میں سے بعض كی طرف اشارہ كيا جا سكتا ہے –
قرآن اور زندگی
شفا اور رحمت
آخری زمانے كی آفتیں
علم ٬ معصومين كی روايت كی روشنی میں
قرآن و زندگی كے موضوع پر روشنی ڈالتے ہوۓ مضمون نگار نے لكھا كہ سب سے بڑی انسان كی بد نصيبی یہ ہے كہ وہ بھول جاتا ہے كہ اس كے تمام اعمال كا ناظر خداوند عز و جل ہے -