ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے اعزازی خبر نگار كی رپورٹ كے مطابق اس مقابلہ میں ہر ہفتہ قرآن مجيد كی ايك آيت كا ترجمہ انگريزی زبان میں پڑھا جاتا ہے پھر طلباء سے عربی متن اور آيت نمبر پوچھا جاتا ہے –
موصولہ رپورٹ كے مطابق قرآن و عترت يونيورسٹی كی جانب سے نہج البلاغہ كے مقابلہ كا بھی انعقاد كيا جا رہا ہے –
قابل ذكر ہے كہ یہ مقابلہ تحريری شكل میں منعقد ہو گا جس كے سوالات معروضی طرز كے ہوں گے -