ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے مراكشی نيوز ايجنسی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ قرآنی مركز ۱۵٦۴ عيسوی كو تعمير ہوا تھا يوں اس كو تعمير ہوۓ ۴ سو سال سے زيادہ كا عرصہ ہو چكا ہے اور اب تك ہزاروں طلباء الھيات كے شعبے سے فارغ التحصيل ہو چكے ہیں –یہ مركز ۱۹۵٦ عيسوی سے بند تھا جسے بالآخر ۱۹۹۹ عيسوی میں اس كی تعمير نو كے بعد دوبارہ طلباء كے لیے كھول ديا گيا
واضح رہے كہ بن يوسف قرآنی مركز اسلامی معماری كا ايك شاہكار ہے –