ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق اس سيمينار كا مقصد میڈيكل كے مسائل پر قرآنی نقطہ نگاہ سے بحث و گفتگو كرنا بتايا گيا ہے – اس سيمينار كا انعقاد ٫٫ قرآن و عترت اكیڈمی ٬٬ نے كيا ہے كہ جس میں اوپن میڈيكل يونيورسٹی كے اساتذہ اور طلباء نے شركت كی –
ڈاكٹر راوی زادہ جو كہ میڈيكل كے اسپيشلسٹ ہیں انہوں نے كہا كہ میڈيكل اور قرآن سے مربوطہ مسائل پر توجہ اور دقت كی ضررت ہے –