ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا بلاگ گروپ نے اس مضمون میں لكھا ہے كہ دعا كے آداب میں سے پہلا ادب بسم اللہ الرحمن الرحيم كہنا ہے ٬دوسرا ادب خدا وند عالم كی بزرگی و عظمت كا تذكرہ كرنا ہے –
پيغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمايا كہ جو دعا بغير خدا كی بزرگی و عظمت كے كی جاۓ وہ باب اجابت تك نہیں پہنچتی تيسرا ادب دعا كرنے كا یہ ہے كہ محمد و آل محمد پر صلوات بھيجی جاۓ –
امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں كہ اس وقت تك دعا پر حجاب پڑا رہتا ہے جب تك محمد و آل محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پر صلوات نہ بھيجی جاۓ –