ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق شہر مسجد سليمان میں ادارہ تبليغات اسلامی كے ثقافتی شعبہ كے سربراہ نے كہا كہ امام خمينی رہ كی برسی كی مناسبت سے ۴ جون كو نماز مغربين كے بعد جامع مسجد میں قرآنی محفل منعقد ہو گی – جس میں صوبہ كے مشہور قاری جناب علی معينی اور اسماعيل كريمی شركت كریں گے-
انہوں نے مزيد كہا كہ اس قرآنی محفل میں شہر كے امام جمعہ اور ميئر كے علاوہ دوسری اہم شخصيات كی بھی شركت متوقع ہے –