مصر : ٫٫ فلسفہ اسلامی ٬٬ كے عنوان پر بارہواں عالمی سيمينار

IQNA

مصر : ٫٫ فلسفہ اسلامی ٬٬ كے عنوان پر بارہواں عالمی سيمينار

11:03 - May 23, 2007
خبر کا کوڈ: 1547886
بين الاقوامی گروپ : مصر كے دارالحكومت قاہرہ میں قاہرہ يونيورسٹی كے دارالعلوم شعبہ كی طرف سے ٫٫ فلسفہ اسلامی ٬٬ كے موضوع پر بارھویں عالمی سيمينار كا انعقاد كيا جا رہا ہے –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق قطر كے اخبار الشرق نے لكھا ہے كہ اس سيمينار میں اسلامی تہذيب اور تمدن كی نظر میں فكر و علوم كے بارے میں تجزیہ و تحليل كيا جاۓ گا –
مصر كے وزير اوقاف محمود حمدی زقزوق نے اس سيمينار میں كہا كہ علم اسلامی تمدن كی بنياد ہے اور دين اسلام حصول علم كو واجب سمجھتا ہے اور علم و دانش ہی مختلف نسلوں اور تہذيبوں كے مابين تعلق كا وسيلہ ہے اور كوئی تہذيب یہ دعوی نہیں كرسكتی كہ وہ اسلاف كی علمی كاوشوں سے استفادہ نہیں كر رہی –
انہوں نےمزيد كہا كہ گذشتہ مسلمان متفكرين كا اسلامی تہذيب كی ترقی اور كمال میں بہت بڑا كردار ہے اور موجودہ متفكرين اس خزانے سے بہترين استفادہ كرتے ہوۓ نئی راہیں ہموار كر سكتے ہیں –
نظرات بینندگان
captcha