ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ آذربائيجان كی رپورٹ كے مطابق ٫٫ در آمدی بر تاريخ علوم قرآنی ٬٬ كو محمد تقی ديار نے تاليف كيا ہے اور قم يونيورسٹی پبلشرز نے اس كی اشاعت كی ہے –
اس كتاب میں علوم قرآنی كے تاريخی پہلو پر تحقيق پيش كی گئی ہے اور اس علم سے متعلق مختلف موضوعات كو زير بحث لايا گيا ہے –
مٶلف نے اس علم كی تاريخ كو امام علی علیہ السلام كے زمانہ سے شروع كيا ہے اور اس كے بعد مختلف اوقات میں اس علم پر ہونے والی تحقيقات كی ايك تاريخی رپورٹ پيش كی ہے –
اس كتاب میں مكی اور مدنی سورتیں ٬اسباب نزول قرآن ٬مفردات قرآنی ٬محكم و متشابہہ٬ ناسخ و منسوخ وغيرہ جيسے قرآنی موضوعات پر قلم فرسائی كی گئی ہے -