امريكہ :مسلمانوں كی امريكی معاشرے میں بھر پور شركت پائی جاتی ہے

IQNA

امريكہ :مسلمانوں كی امريكی معاشرے میں بھر پور شركت پائی جاتی ہے

10:27 - May 24, 2007
خبر کا کوڈ: 1548099
بين الاقوامی گروپ : ايك سروے رپورٹ كے مطابق امريكہ میں مقيم مسلمانوں كی اكثريت معتدل افراد پر مشتمل ہے جو اس معاشرے میں گھل مل كر زندگی گذار رہے ہیں –
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق بی بی سی نے لكھا ہے كہ فيو اميركی ادارے كی سروے رپورٹ كے مطابق امريكہ میں مقيم مسلمانوں كی اكثريت معتدل ہے اور شدت پسندی كو پسند نہیں كرتی –اور امريكی معاشرے كے حوالے سے ان كی نگاہ مثبت ہے اگرچہ اس سروے رپورٹ كا نتيجہ مسلمانوں كا امريكہ معاشرے سے رویہ مثبت بتا رہا ہے ليكن ۱۱ ستمبر كے واقع كے بعد مسلمانوں كی زندگی میں بہت مشكلات آئی ہیں –
اس رپورٹ كے مطابق ڈیڑھ ملين مسلمان امريكہ میں مقيم ہیں جن میں سے اكثريت مہاجرين كی ہے –
نظرات بینندگان
captcha