ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اسلام خبر رساں ايجنسی نے كہا ہے كہ یہ سيمينار اديان كے مابين عقايدی مفاہيم كی مضبوطی كے لیے ہو رہا ہے جس كا مقصد صلح ٬تعلقات میں بہتری اور تعليم بتايا گيا ہے –
یہ تيسرا سيمينار ہے جو اس عنوان سے انڈونيشيا اور فلپائين میں ہونے والے سيميناروں كے بعد منعقد كيا جا رہا ہے –
اس سيمينار كی افتتاحی تقريب میں وزير اعظم نيوزی لينڈ ٬فلپائن كے صدر ٬آسٹريليا اور انڈونيشا كے وزير خارجہ شركت كریں گے –
اس سيمينار میں شركت كرنے والے وفود میں آسٹريليا ٬برونائی ٬كمبوڈيا ٬ انڈو نيشيا٬ لاوٶس ٬ملائشيا اور كئ دوسرے مشرقی ايشيا كے ممالك شريك ہوں گے -
126685