جامعة القرآن دھدشت میں تعليم قرآن كی كلاسوں كا انعقاد

IQNA

جامعة القرآن دھدشت میں تعليم قرآن كی كلاسوں كا انعقاد

10:42 - May 26, 2007
خبر کا کوڈ: 1548509
قرآنی سرگرمياں گروپ : ايران كے شہر دھدشت كے جامعة القرآن كی طرف سے قرآنی تعليم كی ترويج كے لیے كلاسوں كا انعقاد كيا جا رہا ہے –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ان قرآنی كلاسوں میں ناظرہ قرآن ٬تجويد ٬قرائت ٬حفظ قرآن ٬مفاہيم قرآن اور ترجمہ و تفسير قرآن كی تعليم دی جاۓ گی –
ان قرآنی كلاسوں كے لیے تجربہ كار اساتذہ سے استفادہ كيا جاۓ گا – اور ان میں ہر سن و سال كے افراد شريك ہو سكیں گے –
كورس كے آخر میں ايك امتحان كے ذريعہ متنخب افراد كو انعامات سے بھی نوازا جاۓ گا –
ان كلاسوں كے انعقاد كا مقصد قرآن اور علوم قرآنی كی تعليم كو معاشرے كی ہر سطح پر رائج كرنا بتايا گيا ہے -
126936
نظرات بینندگان
captcha