آيت اللہ نوری ہمدانی :اسلامی تہذيب كی جامعيت پر تاكيد

IQNA

آيت اللہ نوری ہمدانی :اسلامی تہذيب كی جامعيت پر تاكيد

16:25 - May 26, 2007
خبر کا کوڈ: 1548513
قرآنی سرگرمياں گروپ : آيت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے قرآن و عترت فيسٹيول كی افتتاحی تقريب میں اسلامی تہذيب كی جامعيت پر زور ديا ہے –
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ نوری ہمدانی نے انسانوں كی زندگی كے مختلف پہلوٶں كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ ثقافتی پہلو كو بہت اہم قرار ديا اور كہا كہ جو شخض بھی اسلامی تہذيب كے استحكام كی راہ میں كام كرتا ہے وہ اس شخص كی طرح ہے جو دن كو روزہ ركھے اور رات كو عبادت كرے-
انہوں نے تعليم و تربيت میں استاد طالب علم اور تريتی سليبس كو تربيت كاصلی اركان قرار ديا –
انہوں نے مزيد كہا كہ اسلامی تہذيب كا سيكولر تہذيب سے یہ فرق ہے كہ اس میں الہی نظریہ حاكم ہے اور مسلمانوں كے انحطاط كا سبب استعماری طاقتوں كا مسلمان ممالك میں وجود ہے جو ہميشہ اسلام اور مسلمانوں كی نابودی كے درپے ہیں –
126895
نظرات بینندگان
captcha