ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ تركی كی رپورٹ كے مطابق تركی میں مغرب اور اسلام كے تعلقات پر ہونے والی كانفرنس میں خطاب كرتے ہوۓ پروفيسر ڈاكٹر فوأت سزگين نے كہا كہ مسلمان عالمی سطح پر قدم ركھنے كے بعد مختلف ثقافتوں كے وارث بن گۓ پھر انہوں نے ان ثقافتوں كو اسلامی اصولوں پر پركھا اور انہیں ميانہ رو بنايا –
اسی طرح یہ ثقافتیں اسلام كے آئينہ میں علمی سفر طے كرتے ہوۓ اگے بڑھیں –
انہوں نے مزيد كہا كہ اہل مغرب ٬تجارت ٬سفر اور جنگ كے ذريعے اسلامی تہذيب اور مسلمانوں سے آشناء ہوۓ اور پھر مسلمانوں سے٬ لہذا جتنی بھی مغربی ممالك كی علمی ترقی ہے وہ در حقيقت عالم اسلام كی مرہون منت ہے -
104506