ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق كتاب كی اس چوتھی جلد میں امام جعفر صادق علیہ السلام اور امام موسی بن جعفر الكاظم علیہ السلام كے مكاتبات شامل ہیں –
یہ كتاب ۸ ابواب پر مشتمل ہے پہلے باب میں امام جعفر صادق كے لكھے اور بيان كیے ہوۓ مطالب ٬توحيد ٬ايمان ٬اھلبيت ٬مواعظم فقہی مسائل شامل ہیں
اسی طرح امام موسی كاظم علیہ السلام كے بيان كیے ہوۓ املا اور ارشادات توحيد ٬امامت ٬فقہی مسائل وعظ۔۔۔٬ دعا وغيره شامل ہیں –
كتاب كے دوسرے حصہ میں بھی آٹھ ابواب ہیں-
مٶلف نے خطوط اور مخاطب كے شرائط پر روشنی ڈالی ہے –
٫٫ مكاتيب الائمہ علیھم السلام ٬٬ آيت اللہ احمدی ميانجی كی تحرير كردہ كتاب ہے جو مٶسسہ دارالحديث كے ذريعہ اپنے پایہ تكميل تك پہنچ كر زيور طبع سے آراستہ ہوئی ہے –
چوتھی جلد ۵۳۲ صفحات پر مشتمل ہے –
128691