كتاب ٫٫ نسيمی از بوستان قرآن ٬٬ كی اشاعت

IQNA

كتاب ٫٫ نسيمی از بوستان قرآن ٬٬ كی اشاعت

10:18 - June 02, 2007
خبر کا کوڈ: 1550564
ادبی گروپ : بنشاستہ پبلشرز كے تعاون سے ٫٫ نسيمی از بوستان قرآن ٬٬ نامی كتاب منظر عام پر آ گئی ہے-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اس كتاب كے مٶلف نے بعض آيات اور سوروں كی سادہ زبان میں تفسير بيان كی ہے –
مٶلف نے سورہ حمد كی تفسير بيان كرتے ہوۓ پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم كی حديث نقل كی جس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمايا :اگر پروردگار عالم نے كسی قوم پر عذاب نازل كرنے كا فيصلہ كر ديا ہو ليكن اگر اس قوم كے بچے سورہ الحمد كی تلاوت كریں تو اس كی بركت سے پروردگار عالم ۴۰ سال كے لیے اس قوم سے عذاب ہٹا لے گا-
اسی طرح مٶلف نے سورہ مباركہ نساء كی عظمت بيان كرتے ہوۓ پيغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم كی حديث نقل كی جس میں سركار نے فرمايا كہ جو سورہ نساء كی تلاوت كرے گا گويا اس نے تمام مٶمنين اور مٶمنات كی تعداد كے برابر راہ خدا میں صدقہ ديا ہو اور غلام خريد كر آزاد كيا ہو –نيز پروردگار عالم اس كے گناہوں كو معاف كر دے گا –
129311
نظرات بینندگان
captcha