امام خمينی رہ كے مجموعہ اشعار كی آلبانوی زبان میں اشاعت

IQNA

امام خمينی رہ كے مجموعہ اشعار كی آلبانوی زبان میں اشاعت

10:37 - June 07, 2007
خبر کا کوڈ: 1551728
ادبی خبریں : آلبانیہ كے شہر تيرانا میں سعدی شيرازی كلچر سنٹر نے امام خمينی كی اٹھارہویں برسی كے موقع پر ان كی شخصيت كے تعارف كی خاطر ان اشعار كا آلبانوی زبان میں ترجمہ اور اشاعت كی ہے-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے ثقافت اسلامی كے شعبہ تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اشعار پڑھنے والے افراد كےنزديك جو چيز اہميت كی حامل ہے وہ ان اشعار كے خالق ہیں كيونكہ وہ صرف ايك شاعر نہیں بلكہ ايك تاريخی انقلاب كے عظيم رھبر اور اس صدی كے نامور لیڈر ہیں –ان كی معنوی شخصيت كے پيچھے ايك عظيم عرفانی فكر كار فرما ہے اور ان كے اشعار ان افكار كی عكاسی كرتے ہیں جو انہوں نے اپنے پروردگار اور اس كی مخلوقات كے متعلق تحرير كیے ہیں –
اشعار كا آلبانوی ترجمہ ٫٫ پير ديكلمی يودگونی ٬٬ نے كيا اور اس كتاب كو ايك ہزار كی تعداد میں شائع كيا گيا ہے –
130793
نظرات بینندگان
captcha