خطيب مسجد الحرام :اتحاد و يكجہتی كے فروغ میں علماء اپنا كردار ادا كریں

IQNA

خطيب مسجد الحرام :اتحاد و يكجہتی كے فروغ میں علماء اپنا كردار ادا كریں

10:59 - June 07, 2007
خبر کا کوڈ: 1551736
بين الاقوامی گروپ : مسجد الحرام كے امام جماعت نے كہا كہ مسلم علماء اتحاد اسلامی كی ترويج میں مٶثر كردار ادا كریں –


ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق سعودی عرب خبر رساں ايجنسی نے كہا كہ امام كعبہ شيخ عبد الرحمن السديس نے پاكستان كے اعلی عہدہ داروں سے ملاقات كی –انہوں نے صوبہ پنجاب میں شيعہ سنی علماء كے ايك اجتماع سے خطاب كيا اور كہا كہ علما نے اسلام كی وسعت كے لیے قابل قدر خدمات انجام دیں اور اسلامی راہنماٶں كو چاہیے كہ اتحاد و يكجہتی كی پاسداری كریں اور اتحاد كی ترويج كے ذريعہ اسلام كا حقيقی چہرہ متعارف كرائیں –انہوں نے كہا كہ تمام مسلمانوں كو چاہیے كہ اعتدال پسندی كے ساتھ عالم اسلام كو در پيش چيلنجز كا مقابلہ كریں –
130759
نظرات بینندگان
captcha