ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ خراسان رضوی كی رپورٹ كے مطابق اس محفل كا انعقاد حضرت مہدی امام بارگاہ میں كيا گيا جس میں طلباء كی بہت بڑی تعداد كے علاوہ اس شہر كے سركاری ملازمين نے بھی شركت كی –
اس محفل میں پہلے مختلف برجستہ قرّا نے قرآن كی تلاوت كی اور آخر میں تربت جام كے امام جمعہ حجة الاسلام موسوی نے حديث ثقلين كے عنوان پر خطاب كيا اس نورانی محفل میں شيعہ سنی عوام نے بھر پور شركت كی –
131416