شيخ الازھر كی ايرانی علماء سے تعلقات قائم كرنے كی خواہش

IQNA

شيخ الازھر كی ايرانی علماء سے تعلقات قائم كرنے كی خواہش

12:56 - June 10, 2007
خبر کا کوڈ: 1552518
بين الاقوامی گروپ : شيخ الازھر شيخ محمد سيد طنطاوی نے ايك بيان میں كہا ہے كہ شيعہ اور سنی كو ايك دوسرے كے قريب آنے كی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں مصر اور ايرانی علماء كے مابين مضبوط تعلقات قائم ہونے چاہئیں –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق فرانس كی سركاری خبر رساں ايجنسی A F P نے كہا كہ طنطاوی نے مصر میں ايرانی كونسلر سے ملاقات میں كہا كہ امت اسلامی میں وحدت كی بہت ضرورت ہے اور اس سلسلے میں شيعہ اور سنی كے مابين زيادہ قربت ايجاد كرنے كے لیے ہر قسم كی فتنہ انگيزی سے پرہيز كيا جاۓ –
شيخ الازھر نے كہا كہ اصل دين میں شيعہ اور سنی كے درميان كوئی فرق نہیں كيونكہ ہر دو گروہ ايك خدا ايك قبلہ اور ايك نماز كے معتقد ہیں اور ان دونوں كے درميان پائی جانے والی دين كی خاص تشريحات بہترين ماحول میں بیٹھ كر بات كی جا سكتی ہے اور اس سلسلے میں ايران اور مصر كے علماء اور دانشور باہمی تبادلہ خيال كر سكتے ہیں –
131308
نظرات بینندگان
captcha