ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی نے سیٹلائیٹ چينل "الفرات" سے نقل كرتے ھوئے بتايا ھے كه آج ١٣ جون ٩ بجے صبح عراق میں عسكريين كے روضه مقدس كے مناروں كو ايك دفعه پھر ايك حملے میں منھدم كرديا گيا ھےـ
ايك عينی شاھد كے مطابق مناروں پر حملے كے دوران ٹيرورسٹز نے اپنے بعثی اور القاعده نیٹ ورك سے وابسته ھونے كا دعوی كيا ھےـ