ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق حضرت يوسف قرآنی سنٹر كے سربراہ ٫٫ وحيد خواجوی ٬٬ نے ايكنا سے بات چيت كرتے ہوۓ كہا كہ قرآنی تعليمات كے فروغ اور قرآنی مفاہيم كی معاشرے میں زيادہ سے زيادہ ترويج كے لیے دوسرا شعبہ كھولا گيا ہے –
انہوں نے كہا كہ اس قرآنی سنٹر میں ناظرہ ٬تجويد ٬تفسير ٬ترجمہ و قرآن كے دروس كے علاوہ عربی صرف و نحو كی تعليم پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور اس كے علاوہ ان قرآنی سنٹروں میں قرآنی اساتذہ كی تربيت اور حفظ قرآن پر بھی كام جاری ہے –
132583