ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اس سنٹر كے تعلقات عامہ كے سربراہ نے ايكنا سے بات چيت كرتے ہوۓ كہا كہ اس سنٹر كے تحت دينی اور تحقيقاتی عناوين پر ہونے والی نشستوں كا یہ ۳۱ واں اجلاس ہے ٬جسے گلابلائزيشن اور اديان كے مابين گفتگو كے عنوان پر منعقد كيا جا رہا ہے –
اس اجلاس میں تہران يونيورسٹی كے پروفيسر ڈاكٹر مہدی سنايی ٬مطالعاتی سنٹر روس كے سربراہ ٬چشم انداز رسالہ كے چيف ایڈیٹر اور قفقاز كے مذھبی راہنما شريك ہو رہے ہیں اور اس نشست میں پروفيسرز ٬اسكالرز اور دانشوروں كو بھی شركت كی دعوت دی گئی ہے –
132714