ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق روزنامہ ٹيلی گراف نےلكھا ہے كہ كيتھولك كليسا كے بڑے پادری نے كارڈيف يونيورسٹی میں مسلم كونسل كے اراكين سے بات چيت كرتے ہوۓ كہا كہ ۱۱ ستمبر كے واقع كے بعد عام لوگ دين اور بالخصوص اسلام كو مشكوك نگاہوں سے ديكھتے ہیں لہذا اسلام اور عيسائيت كے پيروكاروں كو چاہیے كہ وہ مل كر اس كے خلاف كام كریں –
انہوں نے كہا كہ دينی آزادی كا حصول ہر انسان كا حق ہے اور حكومتوں كو چاہیے كہ وہ ان حقوق كا احترام كریں –
133124