ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے اعزازی خبر نگار سے آيت اللہ سيد علی شفيعی نے بات چيت كرتے ہو ۓكہا كہ اھواز میں علوم قرآن كے عنوان پر طلباء اور محققين كے لیے پہلی كتاب شائع كی گئی ہے –انہوں نے كہا كہ یہ ميری تقريروں اور نوشتہ جات كا ماحصل ہے جو میں نے قرآنيات كے عنوان پر انجام دی ہیں –
اس كتاب میں قرآن كے نزول ٬جمع قرآن ٬قرآن كی مختلف قرائتیں ٬اصول اور مبانی فہم قرآن ٬عدم تحريف قرآن ٬ مختلف تفاسير میں وحی كا مفہوم ٬ اعجاز قرآن اور ناسخ و منسوخ كی ابحاث آئی ہیں –
133436