ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق العلمیہ سائیٹ نے لكھا ہے كہ اس كتاب كو ابراہيم شمس الدين نے تحرير كيا ہے اور اس كتاب میں قرآن كی محكم اور متشابھہ آيات اور ان آيات كے سمجھنے میں جو مشكلات پيش آ سكتی ہیں ان كی طرف اشارہ كيا گيا ہے –
مصنف نے اس كتاب میں بيان قرآن ٬قرآن میں انواع بلاغت ٬استعارہ ٬تشبیہ اور مجاز پر بھی روشنی ڈالی ہے اور كوشش كی ہے كہ قرآن كی مشكل آيات كو بطور خاص زير بحث لايا جاۓ اور ان میں موجود پيچيدگيوں پر تحقيق كی جاۓ –
134244