ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے NOUSE سے نقل كيا ہے كہ جامعہ اسلامی كے سربراہ جناب حسين اغتای نے كہا كہ یہ اجلاس اسلام دشمنی كے اظہار كے لیے منعقد كيا گيا تھا لہذا ہم يونيورسٹی كے عہدے داروں سے یہ مطالبہ كرتے ہیں كہ كسی مناسب موقع پر اسلام سے متعلق يونيورسٹی میں ايك اجلاس كر كے اپنی غلطيوں كا تدارك كریں –
انہوں نے مزيد كہا كہ اجلاس میں تقرير كرنے والوں نے اسلام كی شان میں گستاخی كی ہے جس سے یہ اندازہ ہوتا ہے كہ انہیں اسلامی تعليمات كا ذرہ برابر بھی علم نہیں ہے –
قابل ذكر ہے كہ دو ہفتہ قبل يارك يونيورسٹی میں عيسائيوں كی طرف سے یہ اجلاس منعقد كيا گيا تھا جس كا عنوان تھا ٫٫ اسلام سے نكل كر مسيحيت میں داخل ہوں ٬٬
٫٫ تاريكی سے نكل كر روشنی میں آٶ ٬٬