آثار و بركات ٬ نماز نامی كتاب كی اشاعت

IQNA

آثار و بركات ٬ نماز نامی كتاب كی اشاعت

13:04 - June 24, 2007
خبر کا کوڈ: 1556466
ادبی گروپ : حسنين پبلشرز كے تعاون سے كتاب آثار و بركات ٬ نماز زيور طبع سے آراستہ ہو كر منظر عام پر آ گئی ہے –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق یہ كتاب جناب محمد اسماعيل ہيتی برزكی كی كاوشوں كا نتيجہ ہے جس كی حسنين پبلشرز نے ساڑھے تين ہزار كی تعداد میں اشاعت كی ہے-
یہ كتاب مختلف ابواب پر مشتمل ہے جس میں نماز كے فردی اور اجتماعی آثار كے ساتھ ٬نماز جماعت اور نماز شب كے فوائد بيان كیے گۓ ہیں –
اسی طرح مصنف نے قرآن و روايت كی روشنی میں نماز كی اہميت كو بيان كرتے ہوۓ نماز اول وقت كے فوائد كا بھی تزكرہ كيا ہے -
مصنف نے كتاب كے مقدمہ میں لكھا ہے كہ انسان جب كوئی عمل انجام ديتا ہے تو يقينا اس كے اثرات كو بھی ديكھنا چاہتا ہے مثلا علم حاصل كرتا ہے تاكہ معلومات میں اضافہ ہو –
سفر كرتا ہے تاكہ تجربہ حاصل ہو ٬نماز جو مسلمان كا ايك اہم عمل ہے اس كا بھی انسان كی زندگی پر اثر ہونا چاہیے –

نظرات بینندگان
captcha