قرآنی احكام كے ذريعہ انسان كی خلافت الٰہی كے منصب تك رسائی

IQNA

قرآنی احكام كے ذريعہ انسان كی خلافت الٰہی كے منصب تك رسائی

10:42 - July 01, 2007
خبر کا کوڈ: 1558382
قرآنی سر گرمياں گروپ:ايك ماہر قرآنيات نے كہا كہ قرآن مجيد كی تعليمات پر عمل انسان كو قرب خدا اور خلافت الٰہی كے منصب تك پہنچا ديتا ہے۔
قرآنی ماہر جناب عبيات نے ايران كی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ قرآن پر عمل كرنے سے انسان كی زندگی میں عظيم انقلاب پيدا ہوتا ہے اس لئے كہ یہ وہ كتاب ہے جس پر عمل كرنے سے انسان خلافت الٰہی كے منصب تك بھی پہنچ سكتا ہے۔
انھوں نے مزيد كہا كہ قرآن تمام انسانوں كے سمجھنے كے قابل ہے اور ہر انسان اپنی استعداد اور لياقت كے مطابق اس سے فائدہ حاصل كرسكتا ہے اور قرآن كی تعليمات كو زيادہ سمجھنے كے لئے پاك روح اور فكر كی ضرورت ہے۔
جناب عبيات نے مزيد كہا كہ ہمیں یہ بھی جاننا چاہئے كہ قرآن كو مكمل طور سے انسان كامل ہی سمجھ سكتا ہے۔
۱۳۸۲۸۳
نظرات بینندگان
captcha