ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ خراسان رضوی كی رپورٹ كے مطابق نوسٹی خبر رساں ايجنسی نے كہا كہ اھلبيت علیھم السلام تحقيقاتی سنٹر جسے جمہوریہ داغستان میں سركاری منظوری كے ساتھ تاسيس كر ديا ہے یہ سنٹر ما خاچ شہر میں تاسيس كيا گيا –
اس تحقيقاتی سنٹر كی سرگرميوں میں اسلام كے مذھبی ٬ ثقافتی ٬ تاريخی ٬ اقتصادی اور سياسی مسائل كو زير بحث لايا جاۓ گا - ثقافتی اور تحقيقاتی پروگراموں میں مختلف مصادر كا عربی ٬ فارسی ٬ تركی اور انگريزی زبان سے روسی زبان میں ترجمہ اور دينی اور مذھبی عناوين پر تعليمی پروگرام بھی شامل ہیں –
138707