لندن كے ميئر : مسلمانوں كے خلاف تہمت بازی كا سلسلہ ختم كيا جاۓ

IQNA

لندن كے ميئر : مسلمانوں كے خلاف تہمت بازی كا سلسلہ ختم كيا جاۓ

10:44 - July 02, 2007
خبر کا کوڈ: 1558742
بين الاقوامی گروپ : لندن كے ميئر نے میڈيا اور عوام سے كہا ہے كہ وہ اس ملك كے مسلمانوں پر حالیہ دہشت گردی میں ملوث ہونے كے الزامات سے گريز كریں –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق U TV نے كہا ہے كہ لندن شہر كے ميئر نے مسلمانوں كی حمايت كرتے ہوۓ كہا كہ دہشت گردی كے واقعات میں مسلمان ملوث نہیں ہیں - انہوں نے بی بی سی سے بات چيت كرتے ہوۓ كہا كہ چند محدود لوگوں كو ديكھتے ہوۓیہ كہنا ٹھيك نہیں ہے - انہوں نے كہا كہ حال حاضر میں برطانوی مسلمان اس معاشرے كے وہ بہترين افراد ہیں جو قانون كے پابند ہیں اور دہشت گردی كی حمايت بھی نہیں كرتے اور معاشرے میں انسانی اقدار اور مختلف تہذيبوں كے مابين تعاون كے لیے كوشاں ہیں –
انہوں نے بعض اسلامی ممالك پر الزام لگايا كہ وہ اسلام كے مخالف عقائد اور وہابيت كے پرچار میں مصروف ہیں اور شدت پسندی كی ترغيب دلا رہے ہیں جن میں سعودی عرب سر فہرست ہے –
138536
نظرات بینندگان
captcha