امام حسين كی شان میں نازل ہونے والی آيات پر ايك نظر

IQNA

امام حسين كی شان میں نازل ہونے والی آيات پر ايك نظر

10:46 - July 03, 2007
خبر کا کوڈ: 1559113
فكر و نظر گروپ : قرآن بلاگ میں ان آيات قرآنی پر روشنی ڈالی گئی ہے جو امام حسين علیہ السلام كی شان میں نازل ہوئی ہیں –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ مغربی آذربائيجان كی رپورٹ كے مطابق اس بلاگ نے لكھا ہے كہ سورہ رحمن كی آيت ٫٫ يخرج منھما اللٶلٶ و المرجان ٬٬ كے بارے میں امام صادق علیہ السلام سے روايت ہے كہ آپ نے فرمايا لٶ لٶ اور مرجان سے مراد امام حسن اور حسين علیھما السلام ہیں اس كے علاوہ اس بلاگ نے لكھا ہے كہ قرآن كی یہ آيت كہ ٫٫ و من يطع اللہ و رسولہ و يخش اللہ و يتقہ فاولئك ھم الفائزون ٬٬
ترجمہ : جو بھی خدا اور سول كی اطاعت كرے اور خدا سے ڈرے اور اس كے فرامين كی مخالفت نہ كرے ايسے لوگ حقيقی معنوں میں كامياب ہیں اور حديث میں بھی وارد ہوا ہے كہ وہ لوگ سعادت مند ہیں جو امام حسين علیہ السلام كے محب اور پيرو كار ہیں اور خدا كی قسم یہی لوگ روز قيامت فلا ح پائیں گے -

نظرات بینندگان
captcha