جنوبی كوريا میں اسلامی سينٹر كا افتتاح

IQNA

جنوبی كوريا میں اسلامی سينٹر كا افتتاح

10:49 - July 05, 2007
خبر کا کوڈ: 1559798
بين الاقوامی گروپ : جنوبی كوريا كے پانچ بڑے شہروں میں سے ايك بڑے شہر ٫٫ دائجون ٬٬ میں اس اسلامی سنٹر كا افتتاح كيا گيا ہے –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق سعودی عرب كی سركاری خبر رساں ايجنسی نے كہا ہے كہ یہ سنٹر جنوبی كوريا كی مسلمان انجمن نے مسلم معاشرے كی خدمت كے جذبے سے افتتاح كيا ہے –
جنوبی كوريا میں سعودی عرب كے سفير عبد العزيز آل ايفان اور اسلامی ممالك كی كچھ برجستہ شخصيات نے افتتاحیہ تقريب میں شركت كی – سعودی عرب كے سفير نے مسلمان انجمن كی كوششوں كو سراہا – دائجون كوريا كے پانچ بڑے شہروں میں سے ہے جس كی آبادی ۱۴۴۰۰۰۰ افراد پر مشتمل ہے –
140016
نظرات بینندگان
captcha