كربلاۓ معلی كو مزيد پر امن ركھنے كے لیے شہر كے شمال اور جنوب میں خندق كی كھودائی

IQNA

كربلاۓ معلی كو مزيد پر امن ركھنے كے لیے شہر كے شمال اور جنوب میں خندق كی كھودائی

10:04 - July 09, 2007
خبر کا کوڈ: 1560957
بين الاقوامی گروپ : كربلا معلی كے ميئر نے كہا ہے كہ اس شہر كے شمال اور جنوب میں خندق كھود كر اس شہر میں امن عامہ كو مزيد مستحكم كيا جاۓ گا –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے جعفری نيوز سے نقل كيا ہے كہ عبد الياسری نے بيان ديا ہے كہ اس خندق كا مقصد حرم امام حسين علیہ السلام اور حرم ابو الفضل كی حفاظت اور ہر قسم كے دہشت گردانہ حملوں كی روك تھام ہے یہ خندق ۱۲ كلو میٹر لمبی اور ۱۰ فٹ گہری ہوگی –
انہوں نے كہا كہ اس خندق كے نزديك حفاظتی ٹاور بناۓ جائیں گے اور آمد و رفت پر كڑی نظر ركھی جاۓ گی – اس منصوبے كا كربلا كے شہريوں نے خير مقدم كيا ہے –
141172
نظرات بینندگان
captcha