آيت اللہ استادی : عوام سے ٹيكسوں كی وصولی میں عدالت كا خاص خيال ركھا جاۓ

IQNA

آيت اللہ استادی : عوام سے ٹيكسوں كی وصولی میں عدالت كا خاص خيال ركھا جاۓ

10:14 - July 09, 2007
خبر کا کوڈ: 1560964
اعزازی نامہ نگار / اكبر پوست جہان : حوزہ علمیہ قم كے معروف استاد آيت اللہ استادی نے ٹيكسوں كی اہميت كو بيان كرتے ہوۓ عوام سے عادلانہ ٹيكسوں كی وصولی پر زور ديا -


ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق ٹيكسوں كے قومی دن كے حوالے سے گفتگو كرتے ہوۓ انہوں نے ٹيكسز كی وصولی میں معاشرتی عدالت پر تاكيد كی اور كہا كہ ٹيكس وصول كرنے والے ادارے اپنی بہترين خدمت كے ذريعہ ثابت كریں كہ ٹيكسوں كا فائدہ عوام كو ہی پہنچتا ہے –
انہوں نے مزيد كہا كہ ہمیں لوگوں كی توقعات پر پورا اترنا چاہۓ كيونكہ ہم نے معاشرے كے غريب طبقے سے یہ عہد كيا ہے كہ ہمیں ان كی خدمت كریں گے اور اس سلسلے میں معاشرتی عدالت كی ضرورت ہے تا كہ عوام كا اعتماد جذب كيا جا سكے –
141150

نظرات بینندگان
captcha