لندن میں انگريزی زبان كے علاوہ خطبہ دينے پر پابندی كا مطالبہ

IQNA

لندن میں انگريزی زبان كے علاوہ خطبہ دينے پر پابندی كا مطالبہ

10:21 - July 10, 2007
خبر کا کوڈ: 1561352
بين الاقوامی : برطانوی پارليمنٹ كے ايك ممبر نے برطانیہ كی مساجد میں انگريزی زبان كے علاوہ دوسری زبانوں میں خطبہ دينے پر پابندی كا مطالبہ كيا ہے –


ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق محيط سائٹ نے لكھا ہے كہ ايك سروے رپورٹ كے مطابق برطانیہ كی مساجد كے امام مسلم جوانوں میں شدت پسندی كو روكنے میں نا كام رہے ہیں اس رپورٹ میں ۲۰۰ مساجد كا سروے كيا گيا جن میں آٹھ فی صد امام جماعت مساجد اس ملك كے پيدائشی باشندے ہیں اور ان كی مادری زبان انگلش ہے –
اس ممبر پارليمنٹ نے تقاضا كيا ہے كہ تمام ائمہ مساجد كے لیے تعليمی سنٹر قئم كیے جائیں اور انہیں انگريزی زبان كے علاوہ دوسری زبانوں میں خطبے دينے پر پابندی عائد كر دی جاۓ –
نظرات بینندگان
captcha