پيغمبر اسلام كے چہرہ انور كی تصوير كشی كی تجويز پر مصر كے مسلمانوں میں غم و غصہ

IQNA

پيغمبر اسلام كے چہرہ انور كی تصوير كشی كی تجويز پر مصر كے مسلمانوں میں غم و غصہ

10:11 - July 11, 2007
خبر کا کوڈ: 1561689
بين الاقوامی گروپ : قاہرہ يونيورسٹی كے پروفيسر احمد بن حليم نے پيغمبر اسلام كے چہرہ كی تصوير كشی كی درخواست كی جس پر مصر میں مسلم علماء نے سخت احتجاج كيا –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق محيط سائیٹ نے لكھا ہے كہ مصری علماء نے اس اقدام كی شديد مذمت كرتے ہوۓ اس دعوی كی سختی سے ترديد كی ہے كہ علمی تحقيقات كی خاطر پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم كا چہرہ ترسيم كيا جا سكتا ہے –
مصری علماء نے اس اقدام كو اسلام كے خلاف سازش قرار ديتے ہوۓ اسے مغربی ممالك كی اسلام كے خلا ف كاروائيوں كا حصہ قرار ديا اور كہا كہ تمام انبياء بالخصوص پيغمبر اسلام كا احترام سب لوگوں پر واجب ہے علماء نے كہا كہ پيغمبر اسلام كا چہرہ ترسيم كرنا اسلامی اقدار كے خلاف ہے –
141922
نظرات بینندگان
captcha