ملا محسن فيض كاشانی كی ياد میں عالمی كانفرنس

IQNA

ملا محسن فيض كاشانی كی ياد میں عالمی كانفرنس

10:33 - July 12, 2007
خبر کا کوڈ: 1561979
فكر و نظر گروپ : مدرسہ عالی شھيد مطہری كی جانب سے ماہ ارديبھشت ۸۷ ھجری شمسی میں ملا محسن فيض كاشانی كی ياد میں علمی اور تحقيقی عالمی كانفرنس منعقد كی جاۓ گی –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مدرسہ عالی شھيد مطہری كے تعلقات عامہ كے مدير جناب مجتبی حكمت نے ايكنا سے گفتگو كرتے ہوۓ كہا ملا محسن فيض كاشانی كی علمی اور معنوی شخصيت ٬ اھلبيت علیھم السلام كی سيرت كے آئينہ میں اسلامی معارف كی ترويج اور اسلامی علوم كی توسيع میں فيض كاشانی كی كتابوں كے اثرات كی تبيين كے لیے یہ عالمی كانفرنس منعقد كی جاۓ گی –
كانفرنس كے پہلے محور میں مختلف عناوين پر مضامين پيش كۓ جائیں گے جن میں سے بعض كی طرف اشارہ كيا جا رہا ہے – فيض كاشانی كی سوانح حيات اور ان كے علمی آثار ٬ تراجم اور رجال كے نزديك فيض كاشانی كی شخصيت ٬ فيض كاشانی كی طرف نسبت دی جانے والی كتابوں پر تحقيق ٬ فيض كاشانی جامع علوم كے ماہر كيوں بنے
احياء علوم دين میں فيض كاشانی كا طريقہ ٬ فيض كاشانی اور دوسرے علماء كی كتابوں كا تقابل فيض كے زمانے كے سياسی اور اجتماعی حالات كا ان پر اثر ٬ حكومت صفوی اور فيض كاشانی ٬
كانفرنس كے دوسرے محور پر بہت سے مضامين پيش كۓ جائں گے جن میں سے بعض یہ ہیں تفسير قرآن و حديث ٬ حجيت ظواہر قرآن ٬ وحی كی فضيلت اور اس كے نزول كا طريقہ ٬ تفسير صافی كا تطبيقی مطالعہ ٬ جوامع الجامع كے ساتھ ٬ اخبار كی حجيت ٬ ملا فتح اللہ كاشانی اور فيض كاشانی كی تفسيری روش كا جائزہ
كانفرنس كے تيسرے محور كا آغاز بھی مختلف عنوان سے ہو گا جن میں سے بعض كی طرف اشارہ كيا جا رہا ہے – فقہ و اصول ٬ مفاتيح الشرايع میں فيض كاشانی كی فقہی روش ٬ وجوب نماز جمعہ فيض كاشانی كی فقہی روش اور اخباريوں و اصوليوں كا طريقہ استدلال ٬ فيض كاشانی كی فقہی روش میں مقاصد الشريعہ كی اہميت ٬ حكومت كے بارے میں فيض كاشانی كے نظريات ۔ ۔ ۔
كانفرنس كے چوتھے مرحلے میں بھی مختلف مضامين پيش كیے جائیں گے جن میں سے بعض یہ ہیں فيض كاشانی كی كتابوں میں فلسفہ اخلاقی كی اہميت ٬ علم اخلاق اور دوسرے تمام علوم كا رابطہ اخلاقی مكتب ٬ غزالی اور فيض كاشانی كی نظر میں اخلاقی تہذيب كا طريقہ
كانفرنس كے پانچویں مرحلہ میں مختلف مضامين پيش كۓ جائیں گے
جن میں سے بعض یہ ہیں : فيض كاشانی كے فلسفی نظريات ٬ انسان و ايمان ٬ شيعہ شناسی ٬ كلام اسلامی اور فلسفہ اسلامی كا رابطہ فيض كاشانی كی تاليفات میں كلام اسلامی ٬ توحيد اور ولائيت كا رابطہ شائقين مرداد كے آخر تك اپنے مقالات كو مدرسہ عالی شھيد مطہری ارسال كر سكتے ہیں :
ایڈريس : پوسٹ بكس نمبر ۱۱۵۷۱۳۱۷ ٬تہران
مزيد معلومات كے لیے اس ایڈريس پر رابطہ قائم كر سكتے ہیں -
www. Mothari .ac .ir
142314
نظرات بینندگان
captcha